بھٹکل:23؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)ملکمیں آبادی کوکنٹرول رکھنے کےلئے یکساں سول کوڈ قانون نافذ کرنے کا مطالبہ لےکر ہندو جن جاگرتی سمیتی بھٹکل نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے مرکزی حکومت کو میمورنڈم سونپا۔
ملک کی یہ متحدہ مانگ ہے کہ ملک میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کیا جائے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو توجہ دینی چاہئے۔ دہلی یونیورسٹی میں ساورکر کے مجسمہ کی توہین کرنےو الے اکشئے کو گرفتار کیاجائے، اس سلسلے میں توہین کرنے والوں کے خلاف قانون بنائیں۔ آندھراپردیش میں حکومت کی جانب سے مذہبی مظالم کاموں پر روک لگائیں۔ اڑیسہ کے پوری جگناتھ مندر کی حفاظت کے بہانے اس کے اطراف کی قدیم منادر اور مٹھوں کے انہدام کو روکنے کا میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے۔ اس موقع پر پنڈلک پائی ، دیانند پربھو، اُلاس پربھو، انجنی پائی ، رام چندر نائک، سدھاکر مہالے ، گنگاموگیر وغیرہ موجود تھے۔